ڈاکٹر کفیل خان۔۔۔۔۔ایک بہترین نظم Dr.Kafeel Khan...best poem
Best Poem
بہترین نظم
بھارت کی ہے وہ، شان ڈاکٹر کفیل ہے
غریبوں کا بادبان، ڈاکٹر کفیل ہے
انسانیت کی ہر دم ، خدمت کیا ہے جو
انسان وہ مہان ، ڈاکٹر کفیل ہے
ہندو ہو چاہے مسلم ،سکھ ہو یا پھر عیسائی
سب کے لئے سماں، ڈاکٹر کفیل ہے
کرتا نہیں علاج وہ، مذہب کو دیکھ کر
ہے سب کا بھائی جان، ڈاکٹر کفیل ہے
گاؤں میں بستیوں میں، بے خوف جو گیا
بن کے وہ سائبان، ڈاکٹر کفیل ہے
حکمت بھی ہے بہت، ڈرتا نہیں ہے وہ
بزدل نہیں جوان، ڈاکٹر کفیل ہے
خود ہی لگا لے پھندا، ہم کو یقیں نہیں
پڑھتا ہے وہ قرآن، ڈاکٹر کفیل ہے
بند کر دیا ہے اس کو، الزام لگا کر
صلاخوں کے درمیان، ڈاکٹر کفیل ہے
انسانیت کھڑا ہے، اس ظلم کے خلاف
اب سارا ہندوستان، ڈاکٹر کفیل ہے
بچوں کا جو مسیحا، اب جیل میں ہے بند
طارق وہ ارمغان، ڈاکٹر کفیل ہے
طارق انور
Comments
Post a Comment