نشیمن جلا کر تمہیں کیا ملےگا، یہ گلشن جلا کر تمہیں کیا ملےگا
Best GHAZAL
https://youtu.be/Nl3QH6OK0-Q
نشیمن جلا کر تمہیں کر کیا ملےگا
یہ گلشن جلا کر تمہیں کیا ملےگا
اگر میرے جینے سے نفرت ہے تم کو
مٹا دو مجھکو زمانے سے لیکن
وفاؤں کے بدلے جفا کرنے والے
کسی کو مٹا کر تمہیں کیا ملےگا
نشیمن جلا کر تمہیں کیا ملےگا
یہ گلشن جلا کر تمہیں کیا ملےگا
محبت میں ناکام میں ہو گیا ہوں
زمانے میں بدنام میں ہو گیا ہوں
میرے دشمنوں سے میری بات کہ کر
ہمیں اب ستا کر تمہیں کیا ملےگا
نشیمن جلا کر تمہیں کیا ملےگا
یہ گلشن جلا کر تمہیں کیا ملےگا
میرا نام اشک چراغ وفا ہے
اسے اب بجھا کر تمہیں کیا ملےگا
میرے دوست تم صرف اتنا بتا دو
میرا دل دکھا کر تمہیں کیا ملےگا
نشیمن جلا کر تمہیں کیا ملےگا
یہ گلشن جلا کر تمہیں کیا ملےگا
مانا کہ تم کو میری اب ضرورت نہیں ہے
مگر یوں ستا کر تمہیں کیا ملےگا
برا گر نہ مانو ایک بات پوچھوں
میرا گھر جلا کر تمہیں کیا ملےگا
نشیمن جلا کر تمہیں کیا ملےگا
یہ گلشن جلا کر تمہیں کیا ملےگا
تمہیں دشمنی کا بہانہ ملا ہے
کہیں کوئی کاغز پرانا ملا ہے
طارق کسی کو نہ اتنا دباؤ
کسی کو دبا کر تمہیں کیا ملےگا
نشیمن جلا کر تمہیں کیا ملےگا
یہ گلشن جلا کر تمہیں کیا ملےگا
طارق انور رانچی
Comments
Post a Comment